پنجاب میں سپر کبڈی لیگ کا باقاعدہ آغاز 22اپریل سے ہو گا، کسان ،کاشتکار حصہ لیں گے

جمعرات 25 جنوری 2018 16:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) پنجاب میں سپر کبڈی لیگ کا باقاعدہ آغاز 22اپریل 2018ء سے ہو گا، پنجاب بھر کے کسان اور کاشتکار حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق زراعت اور روایتی کھیلوں میں گہرا تعلق ہے ، کھیل کبڈی کو ہمیشہ سے ہی زرراعت سے باہم منسلک قرار دیا جاتا ہے ، قدرتی طور پردونوں میں ہم آہنگی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب اور نجی کمپنیوں کے تعاون سے پنجاب بھر میں کبڈی کے مقابلے کرائے جائیں گے جس کا آغاز 22اپریل سے ہو گا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب زراعت کی ترقی کے لئے مثالی صحت مندانہ ماحول تخلیق کرنے کے لئے ہمیشہ سے کوشاں ہے ،پنجاب میں روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے محکمہ زراعت پنجاب نے خصوصی اقدامات کئے ہیں، سپر کبڈی لیگ کے انعقا د سے باہمی رابطے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشرتی تعمیر کے نئے باب کا آغاز ہوگا ۔
وقت اشاعت : 25/01/2018 - 16:02:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :