سابق آسٹریلوی آل رائونڈر جیمز ہوپس آئی پی ایل 2018ء کیلئے دہلی ڈیئر ڈیولز کے بائولنگ کوچ مقرر

بدھ 31 جنوری 2018 17:34

سابق آسٹریلوی آل رائونڈر جیمز ہوپس آئی پی ایل 2018ء کیلئے دہلی ڈیئر ڈیولز کے بائولنگ کوچ مقرر
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) دہلی ڈیئر ڈیولز نے رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے سابق آسٹریلوی آل رائونڈر جیمز ہوپس کو نیا بائولنگ کوچ مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

ہوپس کو 84 ون ڈے اور 12 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ وہ آئی پی ایل میں دہلی سمیت تین مختلف ٹیموں کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

انہوں نے 2016ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ دہلی ڈیئر ڈیولز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بھی جیمز ہوپس کی بطور بائولنگ کوچ تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوپس ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں، امید ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 31/01/2018 - 17:34:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :