سابق ہاکی اولمپیئن افتخار احمد اہل خانہ کا پیٹ پالنے کیلئے موچی کا پیشہ اپنانے پر مجبور

جمعرات 1 فروری 2018 17:41

سابق ہاکی اولمپیئن افتخار احمد اہل خانہ کا پیٹ پالنے کیلئے موچی کا پیشہ اپنانے پر مجبور
ایبٹ آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2018ء)سابق ہاکی اولمپیئن افتخار احمد اہل خانہ کا پیٹ پالنے کیلئے موچی کا پیشہ اپنانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اولمپکس سمیت کئی اہم ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق اولمپیئن افتخاراحمد کے لیے اب اپنے گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل ہوگیا ہے اور ایک وقت میں ہاکی کے ذریعے اپنے جوہر دکھانے والے ہاتھ اب لوگوں کے جوتے گانٹھنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

ہاکی شائقین کا کہنا ہے کہ جب قوم کا ہیرو قوم کی جوتیوںکی مرمت کرنے پر مجبور ہو تو قومی کھیل پر زوال تو آنا لازمی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ 4ورلڈ کپس اور3اولمپکس گولڈ میڈل سمیت دیگر ٹائٹل جیتنے والی قومی ٹیم کو اب ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

وقت اشاعت : 01/02/2018 - 17:41:31