بھارتی کرکٹ بورڈ کا انڈر 19ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم اور آفیشلز پر انعام کی بارش

کوچ راہول ڈریوڈ کو 50 لاکھ، ٹیم کے کھلاڑیوں کو30,30 لاکھ، سپورٹنگ سٹاف کو 20,20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

ہفتہ 3 فروری 2018 21:56

بھارتی کرکٹ بورڈ کا انڈر 19ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم اور آفیشلز پر انعام کی بارش
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈکپ 2018ئ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچ اور عملے کیلئے لاکھوں روپے انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے انڈر 19 ورلڈکپ 2018ئ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو 50 لاکھ روپے، ٹیم کے کھلاڑیوں کو30,30 لاکھ روپے اور سپورٹنگ سٹاف کو 20,20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 03/02/2018 - 21:56:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :