انٹرنیشنل سوکر فٹسال کپ میں شرکت کے لئے نیپال کی 12 رکنی ٹیم لاہور پہنچ گئی

پیر 12 فروری 2018 18:38

انٹرنیشنل سوکر فٹسال کپ میں شرکت کے لئے نیپال کی 12 رکنی ٹیم لاہور پہنچ گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) انٹرنیشنل سوکر فٹسال کپ میں شرکت کے لئے نیپال کی 12 رکنی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے، انٹرنیشنل سوکر فٹسال کپ 16 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں میزبان پاکستان کی دو ٹیمیں گرین اور وائٹس سمیت برازیل، ترکی، نیپال، افغانستان کی ٹیمیں کا شامل ہیں۔

ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 17 فروری جبکہ فائنل کے مقابلے 18 فروری کو ہونگے، برازیل، ترکی اور افغانستان کی ٹیمیں 15 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گی ٹورنامنٹ کے لیے برازیل ٹیم کی پہلی بار پاکستان آمد ہوگی۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 18:38:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :