لوئرکوہستان میں سکو لو ں کے ما بین ضلعی سطح پر کر کٹ ٹو ر نا منٹ کے انعقاد کا اعلا ن

پیر 12 فروری 2018 21:36

لوئرکوہستان میں  سکو لو ں کے ما بین ضلعی سطح پر کر کٹ ٹو ر نا منٹ کے انعقاد کا اعلا ن
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر لو ئر کو ہستا ن خدا بخش نے ضلع بھر کے تما م سر کا ری سکو لو ں کو مکمل طور پر فعا ل بنا نے اور تما م سکو لو ں کے ما بین ضلعی سطح پر کر کٹ ٹو ر نا منٹ کے انعقاد کا اعلا ن کر دیا ہے۔ اس ٹور نا منٹ کا اعلا ن سر کا ری تعلیمی ادا رو ں کے سربراہان کے اجلاس میں کیا جائے گا جو عنقریب ڈی سی لو ئر کو ہستا ن کی صدا رت میں منعقد کیا جا ئے گا۔

ضلع کو ہستا ن میں سر کا ری سر پر ستی میں کھیلو ں اور دیگر غیر نصا بی سر گر میو ں کے فرو غ کے اقدا ما ت کو کو ہستا ن کے عوا می و سما جی حلقو ں کی جا نب سے سر ا ہا گیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق گورنمنٹ ڈگری کا لج اور قراقرم انٹر نیشنل پبلک سکو ل اینڈ کا لج کے درمیان ایک دلچسپ کر کٹ میچ دلدا ر سٹیڈیم پٹن لو ئر کو ہستا ن میں منعقد ہوا جس میں قرا قرم کا لج نے فتح حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کو ہستا ن خدا بخش میچ کے اختتا م پر تقسیم انعا ما ت کی تقریب کے مہما ن خصوصی تھے جنہو ں نے دو نو ں ٹیمو ں کی حو صلہ افزائی کر تے ہو ئے کھلا ڑیو ں میں انعا ما ت تقسیم کئے ۔اس موقع پر اپنے خطا ب میں ڈپٹی کمشنر خدا بخش نے کہا کہ آج کا میچ کو ہستا ن کے پسما ندہ ضلع کے ہو نہا ر طا لب علم کھلا ڑیو ں کی صلا حیتو ں کو اجا گر کر نے کی ایک بہترین اور اولین کو شش ہے اور کو ہستا ن کے طلبا ء کی خوا ہشا ت کو مد نظر رکھتے ہو ئے اس طر ح کی کو ششیں آئندہ بھی جا ری رکھی جا ئیں گی۔

انہو ں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوئر کوہستان کے تمام تعلیمی اداروں کے مابین ایک ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائے گا جبکہ بہت جلد موجودہ سٹیڈیم کی تعمیر نو کر کے سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 21:36:47