پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کا سابق اولمپیئن وسیم فیروزکی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 14 فروری 2018 14:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز احمد نے پاکستان ہاکی کے سابق کھلاڑی وسیم فیروزکی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ مرحومہ کو اللہ تعالیٰ جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 14/02/2018 - 14:18:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :