تین ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ (کل)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا

جمعرات 15 فروری 2018 21:58

تین ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ (کل)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء)تین ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ(کل)جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا جس میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ سیریز میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کل سیریز کے پانچویں میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آکلینڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ چھٹا اور آخری میچ 18 فروری کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا پہلے تین میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ فیصلہ کن معرکہ 21 فروری کو آکلینڈ میں ہو گا۔
وقت اشاعت : 15/02/2018 - 21:58:00