راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں دنیا کے عمر رسیدہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئے، فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی

ہفتہ 17 فروری 2018 16:41

ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں دنیا کے عمر رسیدہ عالمی نمبر ایک نمبر ایک کھلاڑی بن گئے، فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی، انہوں نے رافیل نڈال کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کھلاڑی روبن ہاس کو 4-6، 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، انہوں نے ہسپانوی سٹار نڈال سے پہلی پوزیشن چھینی ہے، اسطرح فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں دنیا کے عمر رسیدہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 36 برس کی عمر میں کارنامہ انجام دے کر ویمنز کھلاڑی سرینا ولیمز کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 35 سال کی عمر میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ہونے کا اعزاز پایا تھا، ڈیوڈ گوفن نے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ، گریگور دمتروف نے روبلیف اور اینڈرس سیپی نے روسی کھلاڑی ڈینل کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 16:41:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :