انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 23- گیمز کے سلسلہ میں سکوائش کے ٹرائلز مکمل ہو گئے

پیر 19 فروری 2018 14:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) انٹر ڈسٹرکٹ انڈر23- گیمز کے سلسلہ میں سکوائش کے ٹرائلز ایبٹ آباد میں مکمل ہو گئے۔

(جاری ہے)

جان شیر خان سکواش کمپلیکس ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میر بشیر خان کی زیر نگرانی صدر ڈسٹرکٹ سکواش ایسوسی ایشن طارق محمود اور سیکرٹری سید ابرابر شاہ نے لڑکوں سے ٹرائلز لئے، 20 بچیوں نے بھی ٹرائل میں حصہ لیا اور آٹھ بچیوں کو کیمپ کیلئے مدعو کیا گیا۔ اس وقت تربیتی کیمپ سکواش کمپلیکس جاری ہے جس میں کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت دی جا رہی ہے جس کے دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔ ابرار شاہ نے کہا کہ تربیتی کیمپ سے بچیاں نہ صرف انٹر ڈسٹرکٹ بلکہ ریجن میں بھی کامیابیاں اپنے نام سمیٹے ہوئے اپنے ریجن کا نام شروع کریں گی۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 14:03:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :