چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ 30 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

منگل 28 نومبر 2023 18:05

چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ 30 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ 30 نومبر سے مصحف سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ائیر کموڈور عامر نواز نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،ایونٹ میں پاکستان سمیت ملائیشیاا، مصر، امریکہ، سپین اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، مرد اور خواتین ایونٹ میں 32، 32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، کوارٹر فائنل مقابلے 2 دسمبر ، سیمی فائنل 3 دسمبر جبکہ 4 دسمبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔

چیمپئن شپ میں مردوں کے لئے 12 ہزار ڈالر اور خواتین کے لئے 6 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سکوائش فیڈریشن ملک میں سکوائش کی بحالی کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور پرائیویٹ سیکٹرز کو آگے بڑھ کر کھیلوں کے فروغ کے لئے خدمات انجام دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں کھیلی گئی ایشین گیمز میں پاکستان نے صرف سکوائش میں ایک چاندی کا تمغہ جیتا۔
وقت اشاعت : 28/11/2023 - 18:05:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :