خیرپور کی سماجی شخصیت و سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے رکن عبدالحمید خان کی رہائشگاہ پرمحفل ذکر و نعت میلاد مصطفیٰ کی تقریب کا انعقاد

پیر 19 فروری 2018 16:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) خیرپور کی سماجی شخصیت و سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے رکن عبدالحمید خان کی رہائشگاہ پرمحفل ذکر و نعت میلاد مصطفیٰ کی تقریب منعقد جس سے خطاب کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مبلغ شعلہ بیان خطیب غوثیہ جامع مسجد سادات کالونی لقمان عادل عطاری نے اللہ نے اپنے ذکر کے ساتھ احمد مجتبیٰ کے ذکر کو بھی شامل رکھا درود وسلام کی محافل رحمت وبرکت پیدا کرتی ہیں۔

احکام اللہ اور اس کے محبوب رسول کی سیرت سے دوری کے سبب امة مسلمہ پستی کا شکار ہے۔ذکر الہیٰ عشق مصطفیٰ دنیا وآخرت سرخروہی گناہوں سے نجات کا ذریعہ ثابت ہوتا ہے۔ درود و سلام کاوردبروز قیامت گناہوں کے بدلے باعث رحمت بنے گا۔اب بھی وقت ہے امة مسلمہ غفلت کی آغوش سے نکل کر راہ نجات اپنالے ۔

(جاری ہے)

اسلامی قلعہ پاکستان کو درود و سلام کی گونج سے دشمنان اسلام سے محفوظ رکھیں معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے ہر گھر ۔

گلی محلوں کو اذکار رحمت اللعالمین سے منور کریں۔اس موقع پر نعت خواہاں نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرکے شرکاء محافل کو جھمائے رکھا آخر میں ملک و قوم کے استحکام سا المیت ،تعمیر ترقی ۔مذہبی ہم آہنگی۔ملک سے دہشت گردی کے نیست ونابود۔پیار محبت اتحاد یگانگت یکجہتی ۔افواج پاکستان کی حفاظت کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 16:50:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :