مارچنگ بینڈز کے فروغ کے لیے سپرنگ فیسٹیول میں باقاعدہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے، جہانگیر خانزادہ

منگل 20 فروری 2018 19:27

مارچنگ بینڈز کے فروغ کے لیے سپرنگ فیسٹیول میں باقاعدہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے، جہانگیر خانزادہ
لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)صوبائی وزیر کھیل و اُمور نوجوانان جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ مارچنگ بینڈز کے فروغ کے لیے سپرنگ فیسٹیول 2018ء میں باقاعدہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔ مقامی بینڈز کو انٹر نیشنل لیول پر متعارف کروانے کے لیے سرکاری طور پر معاونت فراہم کی جائے گی۔ماضی میں فوجوں کے ساتھ بینڈکی تقرری جنگ کے اعلانات کروانے کے لیے کی جاتی تھی مگر آج دُنیا بھرمیں بینڈ کاا ستعمال دوسرے ممالک سے آنے والے سفراء و وزراء اور صاحب اقتدار ہستیوں کے استقبال اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیا جاتا ہے۔

اس اعتبار سے بینڈز امن کے سفیر کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے الحمراء آرٹ کمپلیکس میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتمام مارچنگ بینڈز کے فروغ کے لیے خصوصی ڈاکومینٹری "بینڈ،باجا اور پاکستان ---"کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ساتھ سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افیئرز،آرکیالوجی اینڈ ٹورازم پنجاب عامر جان، مینیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن احمر ملک، چیئرمین مارچنگ امن بینڈ ڈاکٹر سعد سکندر، سینیئرپروڈیوسر پی ٹی وی اور ڈائریکٹر "بینڈ، باجا اور پاکستان" راشد منیر،لاہور چیمبر آف کامرس وویمن ونگ کی صدر فلاحت عمران بھی موجود تھیں۔

"بینڈ باجا اور پاکستان"سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈاکومینٹری میں بینڈز کی تاریخ ،اس شعبہ سے متعلق افراد اور بالخصوص بینڈ باجے بجانے والوں کے اپنے پیشے متعلق خیالات سن کر احساس ہوا کے ہم ایک عرصہ سے اتنے اہم شعبہ کو نظر انداز کیے ہوئے ہیں ۔ لیکن اب زیادہ دیر تک ایسا نہیں رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ بینڈز قومی آواز ہیں جو دنیا میں پاکستان کے پرامن تصور کو اجاگر کرنے کا مفید ذریعہ ہیں ۔

ان کی بین الاقوامی شناخت کے لیے اپنا کردار ضرور ادا کریں گے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو پر امن بنانے کے لیے بہت سی قربانیاں دے چکے ہیں اب وہ دن دور نہیں جب دہشت گردی کا وطن عزیز سے مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ سیکرٹری سپورٹس و یوتھ افیئرزعامر جان نے بینڈز کے فروغ کے لیے ڈاکٹر سعد سکندر کے کردار کو سراہتے ہوئے ڈاکومینٹری کی لانچ کو بہترین کاوش قرار دیا ۔

آخر میں صوبائی وزیر کی جانب سے پرفارمنس پیش کرنے والے سات بینڈز کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 10,10ہزار کے انعام کا اعلان کیا گیا اور ڈاکومینٹری کے پروڈیوسر اور TDCPکے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے ایم ڈی نے صوبائی وزیر اور مختلف بینڈز کی تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میںکارپوریشن کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 19:27:09