جنوبی افریقا اور بھارت ویمنز کے مابین پانچواں اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا

جمعہ 23 فروری 2018 09:30

کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) جنوبی افریقا اور بھارت ویمنز کے مابین پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ (آج) ہفتہ کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ بھارت ویمن کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرا میچ جنوبی افریقا نے جیتا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ ہار جیت کے فیصلے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 24 فروری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 09:30:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :