انٹرنیشنل سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپئن شپ، بوائز سنگلز فائنل (آج) کھیلا جائے گا

جمعہ 23 فروری 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) انٹرنیشنل سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ میں بوائز سنگلز کا فائنل (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ریفری محمد عارف قریشی نے بتایا کہ فائنل میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور فائنل میچ بعد اختتامی تقریب ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں چار کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جن میں بوائز کے سنگلز اور ڈبلز جبکہ گرلز کے بھی سگلز اور ڈبلز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں بارہ ملکوں کے بوائز اور گرلز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 10:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :