عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ: شائننگ کلب نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 23 فروری 2018 14:00

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پہلے عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنلز کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے چوتھے پری کوارٹر فائنل میں شائننگ کلب نے برائٹ مارننگ کلب کو 96رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں شائننگ کلب نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 274رنز بنائے، محمد شہباز نے 145اور رانا عدنان نے 75رنز کی نمایاں اننگ کھیلی، محمد ارسلان ، ثناء مصطفی اور حافظ شفیق الرحمن نے 2,2وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں برائٹ مارننگ کلب 33.1اوورز میں 178رنز پر پویلین لوٹ گئی، عمران رفیق 92، محمد عمار 28اور باسط شہزاد 27رنز بنانے میں کامیاب رہے ،احمر جلیل نے 4اور رائو دانیال نے 2وکٹیں حاصل کیں�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 14:00:10