ملتان سلطانز کی اونچی اڑان جاری، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 9وکٹوں سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مارچ 2018 19:23

ملتان سلطانز کی اونچی اڑان جاری، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 9وکٹوں سے شکست دے دی
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2018ء) ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 9وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز نے کمار سنگاکار کی 51 رنز کی خوبصورت اننگز کے باعث 102 رنز کا ہدف باآسانی 17ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اس سے قبل کوئٹہ کی ٹیم 16 ویں اوور میں محض 101 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔
وقت اشاعت : 03/03/2018 - 19:23:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :