آسٹریلیا کی پہلے ٹیسٹ میں گرفت مضبوط، کینگروز نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 213 رنز بنا کر مجموعی طور پر 402 رنز کی برتری حاصل کر لی

ہفتہ 3 مارچ 2018 20:37

آسٹریلیا کی پہلے ٹیسٹ میں گرفت مضبوط، کینگروز نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 213 رنز بنا کر مجموعی طور پر 402 رنز کی برتری حاصل کر لی
ڈربن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط کر لی، کینگروز نے میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا کر مجموعی طور پر 402 رنز کی برتری حاصل کر لی، کیمرون بینکرافٹ 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، پیٹ کمنز 17 اور جوش ہیزلووڈ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، مورنے مورکل اور کیشو مہاراج نے 3، 3 کاگیسوربادا نے 2 اور ڈین ایلگر نے ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈربن ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 189 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو 56 کے سکور پر اسے ڈیوڈ وارنر کا نقصان اٹھانا پڑا جو 28 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، عثمان خواجہ 6 رنز بنا کر مہاراج کی گیند کا نشانہ بنے، 108 کے سکور پر بینکرافٹ 53 رنز بنانے کے بعد مہاراج کی گیند پر آئوٹ ہوئے، 146 کے سکور پر کینگروز کی چوتھی وکٹ گری جب کپتان سٹیون سمتھ 38 رنز بنا کر ایلگر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، مچل مارش کا بلا نہ چلا اور صرف 6 رنز بنا کر چلتے بنے، ٹم پین 14 رنز بنا سکے، 185 کے سکور پر شان مارش 33 رنز بنانے کے بعد مورکل کی گیند کا شکار بنے، مچل سٹارک 7 اور نیتھن لیون 2 رنز بنا سکے، دونوں کو مورکل نے آئوٹ کیا، تیسرے دن خراب روشنی کے باعث جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے 9 وکٹوں پر 213 رنز بنا کر مجموعی طور پر 402 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، کمنز 17 اور ہیزلووڈ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، مورکل اور مہاراج نے 3، 3 ربادا نے 2 اور ایلگر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 03/03/2018 - 20:37:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :