آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چمپئن شپ (آج )پیر سے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں شروع ہوگی

چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 8 مارچ کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد ہونگے

اتوار 4 مارچ 2018 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام اور فاسٹ نیشنل کے تعاون سے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چمپئن شپ (آج )پیر سے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں شروع ہوگی ۔ چمپئن شپ کاافتتاح برازیل کے سفیر جواو پولو سبو ڈا کوسٹا کریں گے، آرگنائزنگ سیکرٹری عون عباس ہاشمی نے بتایا کہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے 25 یونیورسٹی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن 49 کلوگرام، 53 کلوگرام، 59 کلوگرام ، 63 کلوگرام ، 69 کلوگرام ، 71 کلوگرام ، 81 کلوگرام ، 90 کلوگرام، 91 کلوگرام اور پلس 91 کلوگرام شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ (کل ) اتوار کو منیجرز میٹنگ ہوگی جس میں چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ اور بعد میں کھلاڑیوں کے ویٹ کئے جائیں گے ، چمپئن شپ میں ایمپائرنگ کے فرائض ارشد جاوید قریشی، غلام حسین پٹنی، بشیر شجاع، عطر نذیر، محبوب قریشی اور ناصر چوہان آنجام دیں گے، چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 8 مارچ کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد ہونگے جو چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
وقت اشاعت : 04/03/2018 - 13:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :