پی ایس ایل 3، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 مارچ 2018 20:40

پی ایس ایل 3، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میںاسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آج ایونٹ میں پہلی مرتبہ آمنا سامنا کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کو ایونٹ میں کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہوگا، عماد وسیم الیون اپنے 4 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور 4 میچز کھیل کر اس کے پاس 4 پوائنٹس ہیں۔
وقت اشاعت : 04/03/2018 - 20:40:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :