آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں (آج) چار میچ کھیلے جائیں گے

پیر 5 مارچ 2018 11:10

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں (آج) منگل کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ زمبابوے میں جاری ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ کی ٹیم سکاٹ لینڈ سے مدمقابل ہوگی۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ کا مقابلہ پاپوا نیو گنی سے ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم ویسٹ انڈیز سے پنجہ آزما ہو گی جبکہ زمبابوے کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 11:10:05