آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں کل منگل کو مزید چار میچز کھیلے جائینگے

پیر 5 مارچ 2018 12:33

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں کل منگل کو مزید چار میچز کھیلے جائینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوے میں جاری ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ کی ٹیم سکاٹ لینڈ سے مدمقابل ہوگی ،ْ آئرلینڈ اور پاپوا نیو گنی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گی اور زمبابوے کی ٹیم افغانستان کی ٹیم کے مد مقابل ہوگی ۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 12:33:22