دوسری آل پاکستان لانگ رینج شوٹنگ چیمپین شپ کا آغازہوگیا:آئی ایس پی آر

پیر 5 مارچ 2018 21:57

دوسری آل پاکستان لانگ رینج شوٹنگ چیمپین شپ کا آغازہوگیا:آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) پنوں عاقل میں دوسری آل پاکستان لانگ رینج شوٹنگ چیمپین شپ کا آغاز ہوگیا جو چار روز تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دوسری آل پاکستان لانگ رینج شوٹنگ چیمپین شپ کا آغاز ہو گیا ہے جسے اب مہران کپ کا نام دیا گیا ہے۔اس چیمپین شپ میں آرمی،قانون نافذ کرنیوالے ا دارے اوردوسرے محکموں سے نشانہ بازحصہ لیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزامہمان خصوصی تھے۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 21:57:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :