پی ایس ایل ،کراچی کنگز کو اہم مقابلے سے قبل ”امداد “ پہنچ گئی

منگل 13 مارچ 2018 15:53

پی ایس ایل ،کراچی کنگز کو اہم مقابلے سے قبل ”امداد “ پہنچ گئی
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے کراچی کنگز کے کپتان وآل راﺅنڈر عماد وسیم نے ایک مرتبہ پھر سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔لاہور قلندرز کے خلاف اعصاب شکن میچ کے 19ویں اوور میں سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئے عماد وسیم سر کے بل گرگئے تھے جس کے بعد انہیں گراو¿نڈ سے سٹریچر پر لے جایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کے کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ ان کی ٹیم کے کپتان عماد وسیم کو سی ٹی سکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آبزرویشن میں رکھا گیا ۔اب وہ مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر کراچی کے سکواڈ کو جوائن کرچکے ہیں ۔کراچی کنگز کی انتظامیہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران عما د وسیم کو اگلا میچ کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کرے گی ، کراچی کا اگلا مقابلہ اب 15مار چ کو پشاور زلمی سے ہوگا ۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے،سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے اور کراچی کنگز تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ملتان سلطانز کا چوتھا، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کا پانچواں اور لاہور قلندرزکا چھٹا نمبر ہے۔

پی ایس ایل ،کراچی کنگز کو اہم مقابلے سے قبل ”امداد “ پہنچ گئی
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 15:53:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :