ایکامکارووا اور ویسنینا انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 13 مارچ 2018 16:33

انڈین ویلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ایلینا ویسنینا اور ایکا مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، روسی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں آزارینکا اور سبالینکا پر مشتمل بیلاروس کی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

انڈین ویلز اوپن کے سلسلے میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں مکارووا اور ویسنینا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹوریہ آزارینکا اور سبالینکا پر مشتمل بیلاروس کی جوڑی کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 16:33:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :