ایشین سینئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 17مارچ کو روانہ ہو گی

چمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری، کھلاڑی اچھے نتائج کیلئے پر امید

بدھ 14 مارچ 2018 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء)ایشین ٹیم سینئر سکواش چمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے قومی سکواش ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جبکہ ایشین چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 17مارچ کو کوریا روانہ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق 21مارچ سے 25مارچ تک کوریا میں کھیلی جانیوالی چمپئن شپ میں پاکستان کے چار مرد اور تین خواتین کھلاڑی شرکت کریگی ،ْ مینز ٹیم میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان شامل ہیں جبکہ وویمنز ٹیم میں رفعت خان، مدینہ ظفر اور فائزہ ظفر شامل ہیں جبکہ سعدیہ گل نے ایشین ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔

انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستانی کی نمائندگی کرنے والی رفعت خان کے مطابق ایشین چمپئن شپ میں اچھے نتائج دکھانے کیلئے پر عزم ہیں ،ْ کوچز کی نگرانی میں دو سیشن میں خواتین پلیئرز ٹریننگ کر رہی ہے جبکہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد علوی اور سیکرٹری طاہر سلطان خواتین کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، رفعت خان نے کہاکہ ایشین چمپئن شپ میں پاکستان کیلئے میڈل جیتنا خواہش ہے ،ْچمپئن شپ کیلئے بھر پور تیاری کر رہے ہیں ،ْخواتین کھلاڑی بھی ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہے،انٹرنیشنل ایونٹ میں نمائندگی کرنیوالی مدینہ ظفر کے مطابق وہ ایشین ٹیم سکوش چمپئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنیوالی مدینہ ظفر کا کہنا تھا کہ وہ دونوں انٹرنیشنل ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پر جوش ہیں، سکواش فیڈریشن کی جانب سے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہے، خواتین پلیئرز کو انترنیشنل ایونٹس میں شرکت کے مواقع ملتے رہے تو جلد وہ بھی ملک کیلئے میڈلز لیکر آئیں گی۔

(جاری ہے)

ایشین ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 17مارچ کو کوریا روانہ ہو گی
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 13:06:47