8 رکنی قومی ٹیم ایشین سکوائش ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 17 مارچ کو کوریا روانہ ہوگی

کامن ویلتھ گیمز میں فرخان زمان، طیب اسلم، ماریہ طور اور مدینہ ظفر پاکستان کی نمائندگی کریں گے ،ْ رپورٹ

بدھ 14 مارچ 2018 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) 8 رکنی قومی ٹیم ایشین سکوائش ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 17 مارچ کو کوریا روانہ ہوگی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے حکام کے مطابق ایشین سکوائش ٹیم چمپئن شپ برائے مینز اینڈ ویمنز 21 سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلی جائیگی جس میں 4 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

مرد کھلاڑیوں میں فرخان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، سعدیہ گل، فضا ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں سعدیہ گل کے علاوہ باقی تمام کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ محمد یاسین جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے امید ہے ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کریگی۔ حکام نے بتایا کہ اس ایونٹ کے بعد قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز جوکہ رواں سال 5 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا میں ہوگی میں شرکت کریگی ،ْدونوں ایونٹس کیلئے فیڈریشن نے مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں 5 روزہ ٹرائلز کے بعد مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں فرخان زمان، طیب اسلم، ماریہ طور اور مدینہ ظفر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 13:08:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :