احمد یار‘ کمشنرگولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پاکپتن کلب نے جیت لیا

بدھ 14 مارچ 2018 13:31

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) کمشنرگولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پاکپتن کلب نے جیت لیا الفرید سٹیڈیم میں کمشنر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ منعقدہوا جس کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا الطاف حسین تھے فائنل میچ میں پاکپتن کلب کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ساہیول کلب کی ٹیم کو دوصفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسراکبر مراد، ڈی ایس او پاکپتن فیصل عمران اور ٹی ایس او عارفوالا عمران حسین کمبوہ بھی موجودتھے آخرمیں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر الطاف حسین نے کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوںمیں گولڈ ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے -
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 13:31:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :