ایشین ٹیم چیمپئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کیلئے قومی سکواش کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

بدھ 14 مارچ 2018 14:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ٹیم چیمپئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی سکواش ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف سکواش میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایشین ٹیم چیمپئن شپ کیلئے مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیّب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین میں مدینہ ظفر، سعدیہ گل، فوزیہ ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔ ایشین ٹیم چیمپئن شپ میں 21 سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلا جائے گی۔ کامن ویلتھ گیمز میں فرحان زمان، طیّب اسلم جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ماریہ طور اور مدینہ ظفر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کامن ویلتھ گیمز 4 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 14:17:47