8 رکنی قومی ٹیم ایشین سکواش چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے 17 مارچ کو کوریا رووانہ ہوگی

بدھ 14 مارچ 2018 15:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) 8 رکنی قومی ٹیم ایشین سکواش چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے 17 مارچ کو کوریا رووانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ چیمپیئن شپ 21 مارچ سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستانی چار مرد اور چارخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رفعت خان، مدینہ ظفر، سعدیہ گل اور فضا ظفر شامل ہیں، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جن کو کوچ محمد یاسین تربیت دے رہے ہیں ہیں۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 15:26:42