پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز، سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے انتخاب کیلئے مشاورت شروع کردی

پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے آصف علی ،حسین طلعت اور آغا سلمان کے نام بھی زیر غور

بدھ 14 مارچ 2018 20:29

پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز، سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے انتخاب کیلئے مشاورت شروع کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء)ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کی تشکیل کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغازکردیا .عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف محمد حفیظ کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے اور ان کی جگہ محمد عرفان کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے نوجوان بلے باز آصف علی ،حسین طلعت اور آغا سلمان کے نام بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے زیر غور ہیں۔۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 20:29:46