پی ایس ایل تھری، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت لیا

جمعہ 16 مارچ 2018 16:05

پی ایس ایل تھری، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت لیا
شارجہ(اردو وپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ تھری کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر پشاور زلمی نے آج لاہور قلندرز کو ہرا دیا تو اس کی پلے آف کی سیٹ پکی ہو جائے گی اور کراچی کنگز کےلئے آج کھیلا جانے والا دوسرا میچ فیصلہ کن بن جائےگا، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی تو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز دونوں کو پلے آف کا ٹکٹ مل جائےگا اور پشاور زلمی ایونٹ سے باہر ہوجائےگی،کراچی کنگز آج اسلام آباد کو ہرانے میں کامیاب ہوگیا تو پلے آف میں جگہ بنا لے گا اور ہارنےکی صورت میں ملتان سلطانز سے رن ریٹ پر مقابلہ ہوگا،پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے تو ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہوجائےگی۔

وقت اشاعت : 16/03/2018 - 16:05:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :