پی ایس ایل، پلے آف میچ سے قبل غیرملکی کمنٹیٹرز کے لاہور میں سیر سپاٹے

منگل 20 مارچ 2018 13:30

پی ایس ایل، پلے آف میچ سے قبل غیرملکی کمنٹیٹرز کے لاہور میں سیر سپاٹے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) پاکستان سپر لیگ کے غیرملکی کمنٹیٹر میچ سے پہلے لاہور شہر گھومنے نکل آئے۔ برطانوی کمنٹیٹر ایلن ولکنز،سابق ویسٹ انڈین بلے باز ڈیرن گنگا اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ماجد خان اندرون شہر پہنچ گئے جہاں انہوں نے مسجد وزیر خان، شاہی حمام اور اندرون شہر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی کمنٹیٹر تاریخی عمارتیں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اور لاہور شہر کی خوبصورتی دیکھ کر خوب تعریفیں بھی کیں۔

وقت اشاعت : 20/03/2018 - 13:30:42