جشن بہاراں سپورٹس میلہ 2018ء کے سلسلے میں فائنل بیڈ منٹن میچ جمنیزیم ہال سپورٹس کمپلیکس میںکھیلا گیا

جمعرات 22 مارچ 2018 21:37

جشن بہاراں سپورٹس میلہ 2018ء کے سلسلے میں فائنل بیڈ منٹن میچ جمنیزیم ہال سپورٹس کمپلیکس میںکھیلا گیا
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) جشن بہاراںسپورٹس میلہ 2018ء کے سلسلے میں فائنل بیڈ منٹن میچ محمد نعمان اور عبدالرحمان، مجتبیٰ اور احتسام ٹیموں کے مابین جمنیزیئم ہال سپورٹس کمپلیکس میںکھیلا گیا۔ سخت مقابلے کے بعد مجتبیٰ اور احتسام کی ٹیم نے جیت اپنے نام کر لی ۔ ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن چیمپین شپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

تین روزہ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 40 ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

بیسٹ آف تھری اور ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ تماشائیوں کی توجہ کا مرکز رہا اور ایک کثیر تعداد میں لوگوں نے بیڈمنٹن کے دلچسپ مقابلوں سے محظوظ ہوئے اور بھر پور داد دی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چودھری اثر علی اور بیڈ منٹن چکوال میں متعارف کروانے والے سابقہ کھلاڑی فضل الر حمن نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چکوال چودھری عامر اوصاف نے شائقین اور بیڈمنٹن آرگنائیزر کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چکوال میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے نبھائیں گے تاکہ نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم ہوتے رہیں۔
وقت اشاعت : 22/03/2018 - 21:37:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :