پاکستان اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

جمعرات 29 مارچ 2018 15:17

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) پاکستان اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، مہمان پاکستان ویمن کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان سری لنکا ویمن کو سخت مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی، پاکستانی کھلاڑی دوسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پرجوش ہیں تاہم دوسری جانب میزبان ٹیم بھی سیریز برابر کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں پاکستان ویمن نے سری لنکا ویمن کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔
وقت اشاعت : 29/03/2018 - 15:17:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :