پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کل شروع ہو گی

دونوں ٹیمیں یکم‘ 2 اور 3 اپریل کو میچز کی سیریز کھیلیں گی،پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹکٹس فروخت ہوچکے

ہفتہ 31 مارچ 2018 14:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مارچ2018ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کل اتوار کو کراچی میں شروع ہو گی ، دونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو تین میچز کی سیریز کھیلیں گی،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور میدان کو بھی سجا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں کرکٹ میلہ لگنے کو تیار ہے جہاں ویسٹ انڈیز اور قومی ٹیم کے درمیان کل اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں جوڑ پڑے گادونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلیں گی۔

کل سے شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں جیسن محمد(کپتان)، سیموئل بدری، ریاد ایمرٹ، آندرے فلیچر، آندرے میک کارتھی، کیمو پال، ویرا سیمی پرمال، رومین پاویل، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم منیجمنٹ یونٹ میں اسٹیورٹ لا(ہیڈ کوچ)، الفونسو تھامس(معاون کوچ)، ریان میرون(معاون کوچ)، ویرنن ولیمز(فزیوتھراپسٹ) اور ڈیکسٹر آگسٹس شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 31/03/2018 - 14:16:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :