کونسا نوجوان کھلاڑی یوراج سنگھ کی یاد دلادیتا ہے،رمیز راجہ کا انکشاف

منگل 3 اپریل 2018 15:13

کونسا نوجوان کھلاڑی یوراج سنگھ کی یاد دلادیتا ہے،رمیز راجہ کا انکشاف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اپریل 2018ء)پاکستان کے نوجوان کھلاڑی حسین طلعت ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی سکواڈ کا حصہ ہیں اور آج دوسرے میچ میں بھی انہوں نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز کی اننگ کھیلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گراونڈ میں انہیں انتہائی شاندار انداز میں کھیلتا دیکھ کر رمیز راجہ سے بھی نہ رہا گیا اور انہو ں نے کمنٹس دیتے ہوئے کہا کہ ”حسین طلعت مجھے بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ کی یاد دلا دیتا ہے “۔رمیز راجہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین میدان میں آ گئے کچھ رمیز راجہ کی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں اچھا رد عمل دے رہے ہیں تو کچھ اس پر اسے مذاق بنا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/04/2018 - 15:13:49