پاکستانی تن ساز عثمان امجد راٹھور کامن ویلتھ گیمز ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں کل ایکشن میں نظر آئیں گے

ہفتہ 7 اپریل 2018 16:32

گولڈکوسٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) پاکستانی تن ساز عثمان امجد راٹھور کامن ویلتھ گیمز ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں کل اتوار کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ عثمان میگا گیمز میں مینز 94کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں تمغوں کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے تن ساز نوح دستگیر بٹ (کل) پیر کو 105 پلس کیٹگری کے مقابلے میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے میگا گیمز میں اب تک واحد تمغہ ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں حاصل کیا ہے، پاکستان کے طلحہ طالب نے 62کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 07/04/2018 - 16:32:14