پی سی بی کے زیراہتمام انڈر-13 کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 8 میچر (آج) کھیلے جائیں گے

اتوار 8 اپریل 2018 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام جاری انڈر۔

(جاری ہے)

13 انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 8 میچر (آج) پیر کو کھیلے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق کے آر ایل گرائونڈ راولپنڈی میں پہلے میچ میں اسلام آباد اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور اور راولپنڈی کی ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا، اقبال سیٹڈیم فیصل آباد میں پہلے میچ میں آزاد جموں و کشمیر اور سیالکوٹ جبکہ دوسرے فیصل آباد اورفاٹا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،ینگ فائیٹر کرکٹ گرائونڈ کراچی میں پہلے میچ میں کراچی کا مقابلہ لاڑکانہ سے اور دوسرے میچ میں حیدرآبادکامقابلہ کوئٹہ سے ہوگا، یاوری کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ ملتان میں پہلے میچ میں ملتان اور بہاولپور جبکہ دوسرے میچ میں لاہور اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیموں کیدرمیان میچز کھیلے جائیں گے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں کراچی، لاڑکانہ ، حیدر آباد اور کوئٹہ، گروپ بی میں ملتان، لاہور، بہاولپور اور ڈیرہ مراد جمالی، گروپ سی میں آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، سیالکوٹ اور فیصل آباد جبکہ گروپ ڈی میں پشاور، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے لیگ میچز راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور کراچی میں کھیلے جا رہیہیں جبکہ اقبال سیٹڈیم فیصل آباد میں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 13 اپریل کو جبکہ فائنل 14 اپریل کو کھیلا جائے گا
وقت اشاعت : 08/04/2018 - 10:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :