پیٹرنز کرکٹ ٹرافی ،

سٹیٹ بینک آف پاکستان، زرعی ترقیاتی بینک، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور غنی گلاس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 16 اپریل 2018 14:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پیٹرنز ٹرافی میں سٹیٹ بینک آف پاکستان، زرعی ترقیاتی بینک، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور غنی گلاس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنل مرحلہ آج منگل کو کھیلا جائے گا،پہلے سیمی فائنل میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کا مقابلہ زرعی ترقیاتی بینک سے ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور غنی گلاس کی ٹیمیں پنڈی سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ پیٹرنز ٹرافی میں ملک بھر سے 22 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے اور سی میں چھ، چھ ٹیموں جبکہ گروپ بی اور ڈی میں پانچ، پانچ ٹیموں کو رکھا گیا گروپ اے میں پاکستان آرمی، سٹیٹ بینک، حیدری ٹریڈرز، کراچی الیکٹرک اور عمر ایسوسی ایٹ کی ٹیموں کو رکھا گیاگروپ بی میں پورٹ قاسم، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پاکستان ائیرفورس، کینڈی لینڈ اور احمد گلاس کی ٹیمیں شامل ہیں گروپ سی میں زرعی ترقیاتی بینک، سی ڈی اے، پی آئی اے، پاکستان آرمی، پاک سعودی اور او جی سی ڈی ایل جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان ریلوے، برائیو پینٹ ، غنی گلاس، صابر پولٹری اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ فائنل 21 اپریل کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 14:16:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :