MENU Open Sub Menu

کینن چیلنج کپ،شاہین کلب نے لاہور ہائی کورٹ بار کلب کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

منگل اپریل 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) شاہین کرکٹ کلب نے لاہور ہائی کورٹ بار کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی ۔پنڈی جم خانہ گرائونڈ پر کھیلے گئے اس میچ کی خاص بات شاہین کلب کے محمد ذیشان کی شاندار آل رائونڈ پرفارمنس تھی ۔

ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے لاہور ہائی بار کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 29ویں اوور میں 181رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔کاشف سہیل 43،عمر فاروق 35،ارشاد نوید اور ملک ریاض 20،20رنز بناکر نمایاں رہے ۔شاہین کلب کی طرف سے مسیب علی نے تین ،عبد الرحمن اور محمد ذیشان نے دو دو جبکہ محمد عثمان اور عدنان علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

جواب میں شاہین کلب نے 31ویں اوور کی تیسری گیند پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔

محمد ذیشان 46،غلام علی 39،عامر اسلم 29اور محمد عثمان 26رنز بناکر نمایاں رہے ۔۔لاہور ہائی کورٹ بار کلب کی طرف سے صفدرعلی ،ملک ریاض ،ضیا الصبور،اسد بخاری اور ذیشان محمود نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔میچ میں عمدہ آل رائونڈ کارکردگی پر شاہین کلب کے محمد ذیشان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس میچ میں خرم صدیق اور یاسر جنید نے امپائرنگ جبکہ احمد سیف نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چمپئن شپ کے دوسرے روز لاہور کے ..

لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چمپئن شپ کے دوسرے روز لاہور کے کھلاڑی چھائے رہے

سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ’’سرسبز اور صحتمند پنجاب‘‘ کے سلوگن کے ساتھ لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چمپئن شپ کے مقابلے بدھ کو دوسرے روز بھی جاری رہے، لاہور ڈسٹرکٹ کے کھلاڑی چھائے رہے ،چمپئن ... مزید

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 15:50:25

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments