سپورٹس ڈیسک*

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (آج ) پیر سے شروع ہوگا۔ عالمی نمبر ایک ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال ٹائٹل کا دفاع کریں گے، انہیں ایونٹ میں ٹاپ سیڈ کی حیثیت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

29 اپریل تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں بلغاریہ کے گریگور دمتروف، آسٹریا کے ڈومنک تھیم، جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن، بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن، سپین کے پیبلو بسٹا، ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین اور سپین کے رابرٹ بوٹسٹا سمیت کئی اہم کھلاڑی حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 22/04/2018 - 23:00:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :