وہاب ریاض کے چاہنے والوں کیلئے بر ی خبر آگئی

منگل 24 اپریل 2018 15:26

وہاب ریاض کے چاہنے والوں کیلئے بر ی خبر آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اپریل 2018ء)فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض سرجری کے سبب پاکستان کپ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق 32سالہ وہاب ریاض کافی عرصے سے ناک کے مختلف مسائل کا سامنا کررہے ہیں جس سے نجات کیلئے ڈاکٹرز کی جانب سے اب انہیں آپریشن کا مشورہ دیا گیا جو28 اپریل کو ہوگا، اس کے بعد انھیں 2 سے ڈھائی ہفتے آرام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وہاب ریاض کو دورئہ برطانیہ کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا۔ سلیکٹرز کے اس فیصلے پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔25 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں وہاب ریاض کو پنجاب کی نمائندگی کرنا تھی۔

وقت اشاعت : 24/04/2018 - 15:26:59