وہاب ریاض کو قومی ٹیم سے باہر رکھنے کی انوکھی وجہ بتا دی گئی

سیزن کے ابتدائی حصے میں ماحول فاسٹ بالرز کیلئے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوتا ، سیمرز یا میڈیم پیسرز کامیاب رہتے ہیں، اس لیے سلیکٹرز نے وہاب ریاض کو نظر انداز کردیا، پاکستانی بالنگ کوچ اظہرمحمود

ہفتہ 2 جون 2018 20:06

وہاب ریاض کو قومی ٹیم سے باہر رکھنے کی انوکھی وجہ بتا دی گئی
ہیڈنگلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستانی بالنگ کوچ اظہرمحمود نے فاسٹ بالر وہاب ریاض کو انگلینڈ ٹور کیلئے ڈراپ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سیزن کے ابتدائی حصے میں ماحول فاسٹ بالرز کیلئے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوتا ، سیمرز یا میڈیم پیسرز کامیاب رہتے ہیں لہذا سلیکٹرز نے انہیں نظر انداز کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بالنگ کوچ اظہرمحمود نے فاسٹ بالر وہاب ریاض کو انگلینڈ ٹور کیلئے ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کہ سیزن کے ابتدائی حصے میں ماحول فاسٹ بالرز کیلئے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوتا ، سیمرز یا میڈیم پیسرز کامیاب رہتے ہیں لہذا سلیکٹرز نے انہیں نظر انداز کردیا۔

اظہرمحمود نے کہا کہ وہاب ریاض مستقبل کی پلاننگ میں شامل ہیں تاہم اس بات کو بھی نظرانداز نہ کیا جائے کہ بعض اوقات کسی کھلاڑی کو اس وجہ سے بھی ڈراپ کرنا پڑتا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ واپس آئے کیونکہ کھیل میں کاہلی اور بیزاری کا عنصر بھی شامل ہو جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈربی شائر کی جانب سے کھیل کر وہاب ریاض کی بالنگ میں نکھار پیدا ہو گا۔
وقت اشاعت : 02/06/2018 - 20:06:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :