فیفا ورلڈ کپ 2018کی آفیشل ٹرافی ورلڈ ٹور مکمل کرنے کے بعدماسکو پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی نے 6 براعظموں کی51ممالک کا 16ہزار5سومیل طویل ترین سفرطے کیا،ٹرافی نے ستمبر2017میں ماسکو سے سفرکاآغاز کیاتھا

پیر 4 جون 2018 19:01

فیفا ورلڈ کپ 2018کی آفیشل ٹرافی ورلڈ ٹور مکمل کرنے کے بعدماسکو پہنچ گئی
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ورلڈ کپ 2018کے آغاز سے دو ہفتے قبل آفیشل فیفا ٹرافی6 براعظموں کی51ممالک کا 16ہزار5سومیل طویل ترین سفرطے کرکے ماسکوواپس پہنچ گئی۔ورلڈ کپ ٹرافی کے ورلڈ ٹور کے دوران لندن، کولمبو، مالے، پھوکٹ اور مکاو سے ہوتے ایک روز کیلئے لاہوربھی لائی گئی جس کے بعد یہ ٹرافی اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے دوسرے ممالک سے ہوتے ہوئے ماسکوپہنچ گئی ہے جس کی رونمائی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی اور لا تعداد مداح اس میں شریک ہوئے۔

ورلڈکپ ٹرافی نے ستمبر2017میں ماسکو سے سفرکاآغاز روس کے آٹھ شہروں سے کیا۔جس کے بعد جنوری میں فیفاٹرافی کاطویل ترین ٹور لندن سے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ٹرافی نے 51 ممالک کی100سے زائدشہروں میں 16ہزار5سومیل کاسفر طے کیا۔ورلڈ کپ ٹرافی مئی میں روس واپس پہنچنے کے بعد چھ شہروں میں گھومنے کے بعد ماسکوواپس پہنچی۔ جہاں چودہ جون کوروس اورسعودی عرب کے درمیان ورلڈکپ افتتاحی میچ میں اس کے سفرکااختتام ہوگا۔

ماسکوکے میئرسرگئی سوبیانین نے ورلڈکپ کے برانڈ ایمبیسیڈرسابق جمناسٹ لیسان یوٹیسووا ،جرمن فٹبالرلوتھرمیتھائس کی موجودگی میں ٹرافی کااستقبال شاندارتقریب میں کیا۔اس موقع پر شائقین کی کثیرتعدادموجود تھی۔فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974میں متعارف کرائی گئی تھی، 18قیراط سونے سے تیار کردہ ٹرافی کی لمبائی 36.8سینٹی میٹر اور اس کا وزن 6.1کلو گرام ہے۔

ورلڈ کپ 2018میں شرکت کیلئے تمام 32ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ترجیحی بنیادوں پر مشتمل چار درجات کی فہرست جاری کی ہے جس میں پہلے درجے میں میزبان ملک روس ٹاپ سیڈ ہے۔عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ چار مرتبہ کی عالمی چیمپیئن اٹلی کی ٹیم 60 برس بعدرواں سال روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ فائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام رہی اور 1۔0 کی مجموعی برتری کی بدولت سوئیڈن نے ورلڈ کپ فائنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔
وقت اشاعت : 04/06/2018 - 19:01:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :