سابق انگلش کر کٹراسٹیو رہوڈز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

بدھ 6 جون 2018 23:06

سابق انگلش کر کٹراسٹیو رہوڈز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے مضبوط امیدوار
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) سابق انگلش وکٹ کیپر بلے باز اسٹیو رہوڈز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے حوالے سے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے جس کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم گزشتہ سال اکتوبر سے چندیکا ہتھورو سنگھا کے مستعفی ہو جانے کے بعد سے ہیڈ کوچ کے بغیر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گیری کرسٹن کی سفارش پر بنگلہ دیش نے اسٹیو رہوڈز کو کوچ بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اسی لئے ابھی دیگر امیدواروں کو انٹرویو کیلئے نہیں بلایا اور رواں ہفتے کے آخر میں باضابطہ طور پر رہوڈز کی تعیناتی کا اعلان کردیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/06/2018 - 23:06:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :