باکسر عامر خان ستمبر میں ورلڈ نمبر 10 کولمبیا کے سیموئیل ورگاس کے خلاف مقابلے لڑیں گے

برمنگھم کے شائقین بھی آخری فائٹ جیسے جوش اور فائر ورکس سے اینٹرٹین ہونگے ،ْعامر خان پر امید

جمعہ 29 جون 2018 23:16

باکسر عامر خان ستمبر میں ورلڈ نمبر 10 کولمبیا کے سیموئیل ورگاس کے خلاف مقابلے لڑیں گے
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) باکسر عامر خان ستمبر میں ورلڈ نمبر 10 کولمبیا کے سیموئیل ورگاس کے خلاف مقابلے لڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق دونوں باکسرز 8 ستمبر کو ایرینا برمنگھم میں مد مقابل ہوں گے جس کا باقاعدہ اعلان دونوں باکسرز کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

(جاری ہے)

عامر خان نے اپریل میں ہونے والی فائٹ میں مد نقانل فل گریکو کو صرف 39 سیکنڈز میں ناک آئوٹ کر دیا تھا۔

عامر خان نے امید کا اظہار کیا کہ برمنگھم کے شائقین بھی آخری فائٹ جیسے جوش اور فائر ورکس سے اینٹرٹین ہونگے۔باکسر کا کہنا تھا کہ ورگاس مضبوط حریف ہے جو دنیا کے ٹاپ باکسرز کے ساتھ مقابلہ کر چکا ہے۔پریس کانفرنس میں عامر خان کے والد شاہ خان اور اہلیہ فریال مخدوم بھی موجود تھیں۔
وقت اشاعت : 29/06/2018 - 23:16:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :