براہ مہربانی میرے لیے بیٹے کی نہیں ،ْ بیٹی کی دعا کریں ،ْ ثانیہ مرزا

جمعہ 29 جون 2018 23:21

براہ مہربانی میرے لیے بیٹے کی نہیں ،ْ بیٹی کی دعا کریں ،ْ ثانیہ مرزا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہاہے کہ براہ مہربانی میرے لیے بیٹے کی نہیں بلکہ بیٹی کی دعا کریں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں انہوں نیاور شعیب ملک نے یہ خبر اپنے تمام چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بہت محبت سے شیئر کی تھی، یہی وجہ ہے کہ یہ خبر سن کر پاکستانی اور بھارتی عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی تھی اور اب ان کے چاہنے والے بے چینی سیانتظار کررہے ہیں کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی بیٹے کے والدین بنتے ہیں یا بیٹی کے، تاہم ثانیہ مرزا چاہتی ہیں کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہو اور انہوں نے تمام لوگوں سے کہا ہے کہ ان کے لیے بیٹی کی دعا کریں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اورشعیب ملک اکتوبر میں والدین کے عہدے پر فائز ہوں گے۔
وقت اشاعت : 29/06/2018 - 23:21:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :