انگلینڈ 28 برس بعد ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، انگلش ٹیم نے سویڈن کو کوارٹر فائنل میں 2-0 گولز سے شکست دی

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:42

انگلینڈ 28 برس بعد ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، انگلش ٹیم نے سویڈن کو کوارٹر فائنل میں 2-0 گولز سے شکست دی
ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) انگلینڈ 28 برس بعد ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، انگلینڈ نے کوارٹر فائنل میں سویڈن کو 2-0 گولز سے شکست دی، انگلش ٹیم نے آخری مرتبہ 1990ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ہیری ماگوئر اور ڈیل ایلی نے گول سکورز کئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سویڈن کو 2-0 گولز سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، پہلے ہاف کے 30ویں منٹ میں انگلش کھلاڑی ہیری ماگوئر نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 58ویں منٹس میں انگلینڈ کے ڈیل ایلی نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، سویڈش کھلاڑیوں نے انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن انگلینڈ کے مضبوط دفاع اور گول کیپر کے اس کے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا اور یوں انگلینڈ کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح انگلینڈ نے سویڈن کو 2-0 گولز سے زیر کر کے 1990ء کے بعد پہلی مرتبہ میگا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 07/07/2018 - 23:42:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :