دوسر ا ون ڈے ، زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

پاکستان کو سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جولائی 2018 11:50

دوسر ا ون ڈے ، زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
بلاوایو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2018 ء) پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں اور فاتح ٹیم کو ہی برقرار رکھا جائے گا، کپتان سرفراز احمد کو آج کھیلے جانے والے میچ میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان کی خدمات حاصل ہوں گی۔

بلاوایو میں آج موسم خوشگوار ہے اور درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور پچ پر نمی کے باعث ابتدا میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں اور پچ بولنگ کے لیے سازگار ہوگی۔پاکستان کی توجہ ورلڈ کپ کیلیے تیاریوں پر مرکوز اور اس کمزور ٹیم کے ساتھ مقابلوں کی حیثیت بظاہر کسی پریکٹس سیشن کے دوران وارم اپ مقابلے سے زیادہ کی دکھائی نہیں دے رہی۔

(جاری ہے)

اوپنر امام الحق نے بھی کمزور حریف کے سامنے ایک اور سنچری جڑ دی، یہ ان کی پانچ میچز میں دوسری تھری فیگر اننگز ہے۔ فخر زمان بھی ٹاپ آرڈر کو مستحکم کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔میزبان سائیڈ کے خلاف پاکستانی بیٹنگ کہیں بہتر، لچکدار اور اس میں کافی گہرائی پائی جاتی ہے۔ دوسری جانب زمبابوین کھلاڑی ہیں جن میں سے بہت سے گمنام ہیں جنھیں اہم پلیئرز کے بائیکاٹ کے باعث میدان میں اتارا جارہا ہے، ان کے پاس چونکہ کھونے کو کچھ بھی نہیں ہے اس لیے وہ ہر قسم کے دباﺅسے پوری طرح آزاد ہیں۔

پہلے میچ میں وکٹ کیپر ریان مرے اور آف سپنر لیام روچ نے ڈیبیو کیا تھا اور دوسرے میچ میں بھی تبدیلی کا امکان روشن ہے۔علاوہ ازیں شعیب ملک کو ون ڈے کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید تین رنز درکار ہیں۔ زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکیڈزا کہتے ہیں کہ یہ چند کھلاڑیوں کے لیے انٹرنیشنل لیول سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع ہے۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 11:50:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :